ایشیاامام خامنہ ایدنیاعربفلسطینمثالی شخصیاتمشرق وسطی

ملت فلسطین کی استقامت و پائیداری کو رہبر انقلاب اسلامی کا خراج تحسین

رہبرانقلاب اسلامی نے منگل کی شام طلبہ تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس سے خطاب کیا۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں افغانستان اور فلسطین کے تازہ ترین اور انتہائی تلخ واقعات پر اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: خدا کی لعنت ہو ان سفاک ترین افراد پر کہ جنہوں نے افغانستانی معصوم اور مظلوم بے گناہ غنچوں کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا، خاک و خون میں نہلادیا اور ان بچيوں کو شہید کرکے وحشی پن کی حدوں کو عبور کرلیا۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اس کے ساتھ ہی مسجد الاقصی ، قدس شریف اور فلسطین کے دیگر مقامات پر صیہونیوں کے ظالمانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ غیرانسانی اقدامات دنیا والوں کی آنکھوں کے سامنے انجام پارہے ہیں، سب کو چاہیے کہ ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اپنے فرائض پرعمل کریں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ملت فلسطین کی استقامت اور پائیداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا صہیونی طاقت کی زبان کے سوا کوئی دوسری زبان نہيں سمجھتے لہذا فلسطینیوں کو چاہیے کہ اپنی استقامت اور طاقت کو بڑھائيں تاکہ ان ظالموں کو گھٹنے ٹیکنے اور بربریت اور وحشی پن پر مبنی اقدامات سے روکا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button