ایشیاایراندنیاعربفلسطینمثالی شخصیاتمشرق وسطی

صیہونی حکومت نے گھٹنے ٹیکے

جنگ بندی کا آغاز ، فلسطینی جیت کا جشن منانے سڑکوں پر ، ہماری انگلیاں ٹریگر پر ، القدس بریگیڈ کا اعلان

استقامت کے لیے اب فتح کا دور شروع ہوگیا! حسن نصر اللہ

صیہونی حکومت نے گھٹنے ٹیکے

جنگ بندی کا آغاز ، فلسطینی جیت کا جشن منانے سڑکوں پر ، ہماری انگلیاں ٹریگر پر ، القدس بریگیڈ کا اعلان۔

غزہ پر گیارہ دنوں کی وحشیانہ جارجیت کے بعد صیہونی حکومت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد فلسطین کے مخۃلف علاقوں میں جشن کا ماحول ہے ۔

حماس نے کہا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت ، جنگ بندی پر عمل کرے گی ، ہم بھی پر اس کی پابندی کريں گے ۔ اسلامی جہاد تحریک کی فوجی شاخ  القدس بریگيڈ کے ترجمان نے بھی کہا ہےکہ جنگ بندی کی ہم پابندی کريں گے لیکن دشمن کے ہر حملے کا ٹھوس جواب دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مجاہدوں کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور آخری بات ہمیشہ استقامت کی ہوگي اور اگر دشمن نے پھر حملے شروع کئے تو ہم بھی پھر سے حملے شروع کر دیں گے ۔

ادھر غرب اردن میں رات سے ہی فلسطنییوں نے فتح کے جشن کا آغاز کر دیا ۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق ، غرب اردن کے مختلف شہروں میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطین کی جیت کی خوشی منائي ۔

خبروں کے مطابق مصر ، جنگ بندی پر نظر رکھنے کے لئے دو وفود بھیجے گا ۔

غزہ پر صیہونی حکومت کی گیارہ دنوں کی جارحیت میں  232 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں 65 بچے بھی شامل ہیں ۔

28 فلسطینی غرب اردن میں شہید ہوئے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button