مشرق وسطیایرانعربفلسطین

رہبرانقلاب اسلامی کے نام حماس کے سربراہ کا ایک اور خط

اسماعیل ہنیہ نے اپنے تازہ خط میں لکھا ہے ہماری قوم نے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں ثابت قدمی اور صبر کا مظاہرہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حماس بھی ان وحشیانہ حملوں کا جواب دینا اپنا فرض سمجھتی ہے اوراسی لئے ہم نے مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال سے آپ کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

حماس کے سربراہ نے کہا کہ ہم صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات کے مقابلے میں علاقے اور دنیا کے تمام  عرب اور اسلامی ملکوں کے فوری ردعمل کا مطالبہ کرتے ہیں ۔اسما‏عیل ہینہ نے لکھا ہے کہ ہم تمام عرب اور اسلامی ممالک سےیہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ ہماری شرطوں کے پیش نظر جن میں حملوں کو فوری طور پر بند کرنا اور مسجد الاقصی پر جارحیت کا خاتمہ اور فلسطینیوں کو جبری طور پران کے گھروں سے بے دخل کرنے کا سلسلہ بند کرنا شامل ہے، جنگ بند کرانے کی کوشش کریں۔

دوسری جانب ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے بھی حماس کے کمانڈروں کے نام ایک خط ارسال کرکے کہا ہےکہ دشمن کے خلاف جنگ میں ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے۔ جنرل قاآنی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بیت المقدس کامیاب ہوگا اور آپ لوگوں نے اپنے عہد وپیمان پر عمل کیا اور مثالی استقامت کا مظاہرہ کرکے صیہونی دشمن کو شکست و ذلت سے دوچار کیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button