صیہونی دہشتگردوں کی فلسطینیوں پر فائرنگ، تین زخمی
صیہونی دہشتگردوں نے ہفتے کی صبح مشرقی بیت المقدس کی ابودیس کالونی پر حملہ کر دیا اور فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو زخمی کر دیا۔ با وردی صیہونی دہشتگردوں نے العیزریہ انٹری گیٹ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ایک زخمی فلسطینی کی گاڑی اسپتال نہیں جانے دی۔
غرب اردن کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی صیہونیوں کی کوششوں کے ساتھ ہی فلسطینیوں پر صیہونی دہشتگردوں کے حملے بھی تیز ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب شمالی غزہ کے الواحہ ساحل کے قریب ماہیگروں کی کشتیوں پر بھی صیہونی دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس میں ایک فلسطینی زخمی ہو گیا۔ ان ماہیگیروں کو صیہونی دہشتگردوں نے ایسے عالم میں اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ غزہ بندرگاہ سے تین میل کے فاصلے پر تھے۔ صیہونی ٹولے کی جانب سے تین میل کے فاصلے پر فلسطینی ماہیگیروں کو ماہی گیری کی قانونی اجازت حاصل ہے۔
فلسطینی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی بحریہ کے دہشتگرد ہر روز فلسطینی ماہیگیروں پر فائرنگ کرتے ہیں اور ماہی گیروں کو زخمی اور گرفتار کر لیتے ہیں۔