ایراندنیامشرق وسطییورپ

امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر ایران کا رد عمل

آئی آرآئی بی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے آج جمعہ کے روز ٹوئیٹ میں لکھا کہ امریکہ اپار تھائیڈ حکومت پر یقین رکھتا ہے اور اس کا وجود نسل پرستی، تسلط پسندی جارحیت، غاصبانہ قبضے اور قتل و غارتگری پر مبنی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ جس شراکت داری کو قابل احترام سمجھتا ہے وہ فلسطین میں قتل عام اورویرانی پرمبنی ہے جس نے دنیا کو نا امن کردیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مایک پمپئو نے قدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے دو سال ہونے پر اسرائیل کے بعض اعلی حکام سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ امریکہ نے اس سے پہلے اس حد تک اسرائیل کی حمایت نہیں کی جتنا اس وقت کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button