مشرق وسطیایرانعرب

قطر کا عرب ممالک سے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مطالبہ

Qatar

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد عبدالرحمن آل ثانی نے بلومبرگ کے ساتھ گفتگو میں عرب ممالک سے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا وقت پہنچ گيا ہے۔ قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دوحہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں اور ایران کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس کی میزبانی کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ واضح رہے کہ قطر نے حال ہی میں سعودی عرب، مصر، بحرین اور امارات کے ساتھ اپنے اختلافات کو حل کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button