اسلاماسلامی تاریخایام اللہایشیادنیافوٹو گلریماہ رجب

ماہ رجب کی فضائل

دعائے ماہ رجب

حدیثِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں ماہ رجب

ماہ رجب
ماہ رجب المرجبحدیث میں ماہِ رجب:

حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں: رجب میری امت کے لیے استغفار کامہینہ ہے۔ پس اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ طلب مغفرت کرو کہ خدا بہت بخشنے والا اور مہربان ہے۔ رجب کو اصبّ بھی کہاجاتا ہے کیونکہ اس ماہ میں میری امت پر خدا کی رحمت بہت زیادہ برستی ہے۔

ماہ رجب کی فضیلت، حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں؛
ماہ رجب، شعبان اور رمضان بڑی عظمت اور فضیلت کے حامل ہیں جسکی جانب بہت سی روایات نشاندہی کرتی ہیں۔ جیسا کہ حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ ماہ رجب خدا کے نزدیک بڑی عظمت کا حامل ہے۔ کوئی بھی مہینہ حرمت و فضیلت میں اس کا ہم پلہ نہیں اور اس مہینے میں کافروں سے جنگ و جدال کرنا حرام ہے۔ آگاہ رہو رجب خدا کا مہینہ ہے شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے۔ رجب میں ایک روزہ رکھنے والے کو خدا کی عظیم خوشنودی حاصل ہوتی ہے‘ غضب الہی اس سے دور ہوجاتا ہے اور جہنم کے دروازوں میں سے ایک دروازہ اس پر بند ہوجاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button