ایرانمشرق وسطی

صدر روحانی کی عراقی وزیر اعظم الکاظمی کو مبارکباد

مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے نئے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو عراق کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں عراق اور ایران کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران تمام شعبوں میں عراق کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون علاقائی امن و سلامتی کے لئے اہم ہے۔ صدر روحانی نے عراقی وزیر اعظم کی عزت اور سربلندی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button