ترکیشاممشرق وسطی

شامی فوج کی کامیاب کارروائی اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی پسپائی

العالم کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے حماہ کے دیہی علاقے طنجرہ پرقبضہ کر لیا تھا لیکن آج بروز پیر شام کی فوج نے اس علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا۔

شام میں انسانی حقوق کے مرکز کا کہنا ہے کہ حماہ کا دیہی علاقہ طنجرہ صرف 24 گھنٹے تک ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے قبضے میں رہاجس کے بعد شامی فوج نے ایک آپریشن کے دوران اسے آزاد کرا لیا۔

واضح رہے کہ ترکی کی فوج دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے بہانے شام کے کچھ علاقوں پر قابض ہو گئی جس کے بعد ترکی کی فوج ان علاقوں میں تعینات ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button