مشرق وسطیشام

شام، حمص میں دھماکہ، لاذقیہ پر ناکام صیہونی جارحیت

شام کے دفاعی سسٹم نے اسرائیل کے حملے کا بھر پور مقابلہ کیا

شام کے شہرحمص میں ایک دستی بم کے دھماکے میں کم از کم 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شام کے ٹی وی چينل الاخباریہ کے مطابق حمص کے علاقے کرم اللوز میں ہونے والے دستی بم کے اس دھماکے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت نازک ہے۔

ادھر شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سنا نے رپورٹ دی ہے کہ لبنان کی فضائی حددود سے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جو راکٹ فائر کئے تھے ان کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گيا ہے۔

العالم ٹی وی چينل نے شام کے شہر لاذقیہ کی حدود میں متعدد دھماکوں کی خبر دی ہے۔

العالم کے مطابق یہ دھماکے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں سے داغے گئے راکٹوں کو نشانہ بنانے والے شامی دفاعی سسٹم کی کارروائی کا نتیجہ تھے۔

الصابرین نیوز نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شام نے پہلی بار لبنان کی فضائی حدود سے فائر کئے جانے والے صیہونی راکٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button