ایشیاافریقہامام خامنہ ایایراندنیاعربمثالی شخصیاتمشرق وسطی
علمائے اہلسنت کا قائد انقلاب اسلامی کے نام خط

علمائے اہلسنت کا قائد انقلاب اسلامی کے نام خط
رہبر انقلاب اسلامی کے نام صوبہ گلستان کے آئمہ جمعہ و جماعات کے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے اہلسنت عوام ہمیشہ کی طرح آپ کے فرامین اور ہدایات کی پیروی کرتے رہیں گے اور اتحاد اسلامی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے، سن دوہزار اکیس کے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گزشتہ دنوں اپنے ایک خطاب میں، فرمایا تھا کہ معاشرے کی موجودہ مشکلات اور مسائل کا حل انتخابات میں عوامی کی بھرپور شرکت میں مضمر ہے ۔