
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے درعا میں کحیل- السهوه شاہراہ پر دہشتگردوں نے شامی فوج کی بس کے راستے پر دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں 15 فوجی جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب شام میں داعش کا خطرناک ترین سرغنہ فایز العکال کل حلب کے شمالی علاقے الباب میں شامی فوج کے ڈرون حملے میں ہلاک ہوا۔
فایز العکال جو ابو سعدالشمالی کے نام سے مشہور تھا ماضی میں صوبہ الرقہ میں دہشتگرد گروہ داعش کا کمانڈرتھا۔