
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فضائی حدود میں امریکہ کے دو جنگی طیاروں کی جانب سے بیروت جانے والے ایرانی مسافربردار طیارے کا راستہ روکے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے ایران نے اس واقعہ کو اشتعال انگيز قراردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی جنگی طیارے ایرانی مسافر بردار طیارے کے بالکل قریب پہنچ گئے جس کے بعد ایرانی پائلٹ نے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے پرواز کی اونچائی تیزی سے کم کی، پرواز کی اونچائی میں تیزی سے کمی کی وجہ سے متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق تہران سے بیروت جانے والے ایرانی طیارے نے اس واقعہ کے بعد شیڈول کے مطابق بیروت کی سمت پرواز جاری رکھی۔