انسانی حقوقایراندنیامشرق وسطییورپ

شہید قاسم سلیمانی کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ پر امریکہ چراغ پا

سردار اسلام شہید قاسم سلیمانی کے قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ پر امریکہ چراغ پا ہو اٹھا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگان اورٹیگس نے اقوام متحدہ کی رپورٹ پر برہمی دکھاتے ہوئے اسے فکری تباہی سے تعبیر کیا۔

منگل کے روز اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر ایگنِس کیلامارڈ نے امریکہ کے فوجی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید قاسم سلیمانی کے قتل کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ امریکہ کی دہشتگرد فوج نے تین جنوری کو بغداد ایئرپورٹ کے باہر جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے چند ساتھیوں پر دہشتگردانہ حملہ کر کے انھیں شہید کردیا تھا۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی سرکاری دعوت پر بغداد پہنچے تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button