دنیاشاممشرق وسطی

بعض ممالک سلامتی کونسل کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں: شام

Syria Damascus

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق

اقوام متحدہ میں شام  کے مندوب بسام صباغ نے شام کیلئے انسانی ہمدردی کے ناطے امداد کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کئے جانے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک سلامتی کونسل کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور شامی عوام کے خلاف مسلط کردہ اقدامات سے چشم پوشی کر رہے ہیں۔

شام  کے مندوب نے ترکی سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کی سرزمین سے اپنے فوجیوں کو نکال کر دہشتگردی کی حمایت بند کرے۔ انہوں نے اسی طرح امریکہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ شام کے قدرتی ذرائع کو لوٹنے سے ہاتھ کھینچ لے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button