دنیاشاممشرق وسطی

شام میں امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

Syria damascus

شمال مشرقی شام کے مقامی ذرائع نے صوبہ الحسکہ کے جنوبی علاقے میں ایک امریکی کاپٹر کے گرنے کی خبردی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر شام کے تیل سے مالامال شہر “الشدادی” میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ الشدادی شہر صوبہ الحسکہ کے جنوب میں واقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر الشدادی میں واقع آئل ٹرمینلز ” الجبسہ” میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے ایک غیر قانونی فوجی اڈے کے قریب، دورانِ پرواز اچانک ہی گر کر تباہ ہوا ہے۔

مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے اس علاقے میں امریکہ کے ہیلی کاپٹروں کی پروازیں حالیہ چند روز کے دوران بڑھ گئی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ امریکہ ” الحسکہ” میں واقع ” الصناعہ” جیل میں قید داعشیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اس علاقے میں منتقل کر رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ امریکہ کے باوردی دہشت گرد اب تک الحسکہ کی جیلوں میں قید 70 سے زائد داعشی عناصر کو آزاد کرا کے “التنف” میں واقع اپنے فوجی اڈے میں منتقل کر چکے ہیں۔ عراق اور اردن کے بارڈر پر واقع التنف نامی علاقہ امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کا ایک اہم اڈا شمار ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button