دہشت گردوں کے پاس مختلف اقسام کے امریکی ہتھیار اور فوجی سازوسامان موجود ہے: انوارالحق کاکڑ
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ امریکی افواج افغانستان سے انخلاء کے وقت جو سازوسامان اور ہتھیار پیچھے چھوڑ گئی ہیں وہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگ گیا ہے جن میں نائٹ گوگلز اور تھرمل گوگلز اور رات کو آپریشن کرنے والے آلات شامل ہیں۔ ان ہتھیاروں کی بدولت، دہشت گرد تحریک طالبان کی صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے اور ان سے نمٹنا ایک چیلنج بن گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان میں سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے اور پاکستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو افغان طالبان کی حمایت حاصل ہے۔
اگست 2021ء میں امریکی اور نیٹو افواج افغانستان پر 20 سالہ قبضے کے بعد مشکوک طریقے سے ملک چھوڑ کر فرار ہوگئیں اور ان کی تیارکردہ افغان فوج نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور فوجی سازو سامان، گولہ بارود، ہیلی کاپٹر سب طالبان کے ہاتھ لگ گئے۔
#pakistan