صیہونی حکومت، اپنے اندرونی بحران کو مغربی کنارے اور غزہ میں منتقل کرنا چاہتی ہے: جہاد اسلامی
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی کے سیاسی دفتر کے رکن خالد البطش نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت مناسب موقع کی تلاش میں ہے تاکہ وہ تمام میدانوں میں جنگ شروع کر سکے اور وہ اس حوالے سے بڑھکیں بھی مار رہی ہے۔
خالد البطش نے کہا کہ ہم جب بھی چاہیں ہر طرح کے دہشت گردانہ اقدام کا جواب دے سکتے ہیں، اب ہم اپنی مزاحمت کے حق سے پیچھے ہٹیں گے اور نہ دوسرے گروہوں کے ساتھ معاہدوں کا انتظار کریں گے اور جیسے جہاد اسلامی کے رہنما زیاد النخالہ نے اعلان کیا ہے کہ اب ہم کسی بھی سیاسی قتل کے مقابلے میں خاموش نہیں بیٹھیں گے اور اس کا جواب دیں گے۔
خالد البطش نے مزید کہا کہ آج مغربی کنارہ میدان جنگ بنا ہوا ہے اور مزاحمتی فورسز نے صہیونیوں کی سانس بند کرکے رکھ دی ہے اور فلسطینی اتھارٹی کے کردار کو پھر سے زندہ کرنے اور جنین شہر کو مغربی کنارے سے جدا کرنے کی کوششیں قابل مذمت ہیں۔
#palestine
#quds