ایراندنیاسائنسیمشرق وسطی

یورپی اور عرب ممالک کی ایران ڈرون طیاروں کے حصول کی کوشش

The effort of European and Arab countries to acquire Iran's drones

یورپی اور عرب ممالک کی ایران ڈرون طیاروں کے حصول کی کوشش

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت دفاع کے ڈیویلپمنٹ اور اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کے ترجمان سردار رضا طلائی نیکان نے کہا ہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک ایرانی ڈرون طیاروں کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں جن میں یورپی اور عرب ممالک بھی شامل ہیں لیکن انہوں نے درخواست کی ہے کہ ان کے نام ظاہر نہ کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملک کے ساتھ ہمارے سیاسی اور سیکورٹی مسائل نہ ہوں اور ہمیں یقین ہو جائے کہ ہمارے ڈرون طیاروں کا نامناسب استعمال نہیں کیا جائے گا تو ملکی ضروریات پوری کرنے کے بعد ہم انہیں بیرونی ممالک کو ایکسپورٹ کرنے کےلئے آمادہ ہیں۔

ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ملکی ضروریات کو پورا کرنا ہے

ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ملکی ضروریات کو پورا کرنا ہے لیکن اگر بیرونی طور پر بھی ایکسپورٹ کرنے کی ضرورت ہو تو پہلے اس کی قیمت اور کوالٹی کے حوالے سے متعلقہ اداروں اور شعبوں سے اجازت لینا ہوگی اور ان کی تیاری کےلئے مطلوبہ وقت زیادہ درکار ہو گا اور اس کےعلاوہ غیر ملکی افواج کو ایرانی افواج سے خرید کردہ مخصوص ڈرونز کو آپریٹ کرنے کی تربیت میں بھی وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی قرارداد نہ تعطل کا شکار ہے اور نہ کینسل ہوئی ہے اور اس کے ساتھ تعاون معمول کے مطابق جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button