
غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کو بھاری اقتصادی نقصانات کا سامنا
صیہونی حکومت ممکن ہے غزہ میں نسل کشی کو اپنے لئے کامیابی قرار دے لیکن اس میں شک نہیں ہے کہ اس غاصب حکومت کو جنگ کے میدان میں کوئی کامیابی نہیں ملی ہے-نہ صرف یہ کہ اسے فوجی اہداف حاصل نہیں ہوئے ہیں بلکہ بھاری جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھانا پڑے ہیں-
معاشی لحاظ سے غاصب صیہونی حکومت کی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ جنگ کی یومیہ لاگت تقریباً دوسو ستر ملین ڈالر ہے، جبکہ وزارت جنگ کا اعلان کردہ سالانہ بجٹ تقریباً چوبیس ارب ڈالر ہے۔ دوسرے الفاظ میں، تقریباً سولہ ارب ڈالر، یعنی غاصب صیہونی حکومت کے سالانہ فوجی بجٹ کے تقریباً ستر فیصد کے برابر، پچاس دنوں میں خرچ ہوگیا۔