پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد دوسرے روز بھی بند
پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد دوسرے روز بھی بند ہے۔
طورخم کے سرحدی محافظوں کے درمیان بدھ کے دن جھڑپ ہوگئی تھی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے مچنی چیک پوائنٹ سے آگے جانے کا راستہ بند کر دیا ہے اور بدھ کے دن ہی وہاں سے تمام دفاتر اور رہائشی کواٹر خالی کرا لئے گئے ہیں اور تمام ٹرانسپورٹر حضرات کو سرحد کی جانب نقل و حرکت سے منع کر دیا گیا ہے
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور کابل کے حکام کے درمیان اعلی سطح پر مذاکرات کا عمل جاری ہے۔
#pakistan
#afganistan
#border