ایرانمشرق وسطی

ایران خطے میں اعلیٰ فضائی دفاعی صلاحیتوں کا حامل ہے، ایرانی نیوی سربراہ

Iran has the highest air defense capabilities in the region, the Iranian Navy chief said

ایران خطے میں اعلیٰ فضائی دفاعی صلاحیتوں کا حامل ہے، ایرانی نیوی سربراہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایڈمرل تنگسیری نے ایرانی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی ایئر ڈیفنس فورس کے پاس جدید ترین اور بہترین نظام موجود ہے اور یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ ہماری مسلح افواج خطے میں اعلیٰ فضائی دفاعی صلاحیتوں کی مالک ہیں اور ہمارے دشمن اس سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے ایران کی دفاعی طاقت کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی رہنمائی میں مسلح افواج کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کے درمیان یہ اتحاد اور یکجہتی معزز قیادت اور عظیم ایرانی قوم کے اطمینان کا باعث ہے۔

 

#iranian

#airdefense

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button