دنیایورپ

مسلح گروہ کے حملے کے بعد ونزوئلا نے فوجی مشقیں شروع کیں

نیکلس مادورو نے اتوار کو ونزوئلا پر ایک مسلح گروہ کے حملے کے بعد اندرون ملک بالخصوص ساحلی علاقے میں سپ ربولیواری نامی جنگی مشقوں کا نیا مرحلہ شروع کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ ان فوجی مشقوں کا مقصد ملک کی بری ، بحری اور فضائی حدود کی نگرانی اور امن و صلح کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرنے والے خفیہ نیٹ ورک کا پتہ لگانا ہے ۔

ونزوئلا کے وزیر داخلہ نستور ریورول نے بھی کہا ہے کہ کولمبیا کے چھاپہ ماروں نے اتوار کو ملک کے شمالی صوبے لاگوآیرا پر حملے کی کوشش کی تھی ۔

ونزوئلا کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں اس جارح مسلح گروہ کے آٹھ افراد کو ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ونزوئلا کے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں امریکہ کے ادارہ انسداد منشیات کا ایک جاسوس بھی شامل ہے ۔

ونزوئلا کے وزیر داخلہ نستور ریورول نے اس دہشتگردانہ کارروائی کو ناکام بنا دئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دہشتگرد گروہ کا مقصد ونزوئلا کے حکام کو قتل کرنا اور ملک میں تشدد کو ھوا دینا ہے۔

امریکہ اور اس کے اتحادی، گذشتہ کئی مہینوں سے ونزوئلا کی حکومت کے مخالفین کی مدد سے اس ملک میں بغاوت کرانے اور امریکی پالیسیوں کی مخالف ونزوئلا کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button