عراقمشرق وسطی

امریکی فوجی، داعشی دہشت گردوں کو عراق پہنچا رہے ہیں: شام

سانا نیوز ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا کے فوجی دہشت گرد گروہ داعش کے دہشت گردوں کو شام کی جیلوں سے عراق پہنچا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جیلیں شام کے حسکہ صوبے میں کرد ڈیموکریٹک فورس کے کنٹرول والے علاقوں میں واقع ہیں۔ امریکی فوجی ان داعشی دہشت گردوں کو شام سے نکال کر عراق میں واقع اپنی چھاؤنیوں میں پہنچا رہے ہیں۔

سانا نے ایک مقامی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کے روز عراق میں قابض امریکی فوجیوں کی چھے بکتر بند گاڑیاں، عراق سے شام کی سرحد میں داخل ہوئيں اور پھر حسکہ کے شہر الشدادی کے مشرق میں واقع ایک جیل تک گئيں اور اس کے بعد عراق واپس ہو گئيں۔ مذکورہ ذریعے نے بتایا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ امریکی فوجیوں نے داعش کے کچھ دہشت گردوں کو اس جیل سے عراق منتقل کر دیا ہے۔

گزشتہ روز بھی حسکہ کے غویران علاقے میں واقع الصناعہ جیل میں داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے شورش کی خبریں موصول ہوئي تھیں۔ اس جیل میں داعش کے ہزاروں دہشت گرد قید ہیں اور جیل کا کنٹرول کرد ڈیموکریٹک فورس کے ہاتھ میں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئي بار اس قسم کی رپورٹیں سامنے آ چکی ہیں کہ امریکی فوجی، داعشی دہشت گردوں کو عراق پہنچا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button