یمنمشرق وسطی

یمنی تنظیم انصار اللہ کا فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم/ امارات اور بحرین کی مذمت

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی تنظیم انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اعلان کیا ہے کہ یمن ، اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات بحال کرنے کے خلاف ہے۔

انھوں نے کہا کہ یمن ان عرب ممالک کی مذمت کرتا ہے جنھوں نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرکے فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپا ہے۔

مہدی المشاط نے اسرائيل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے والے خائن اور غدار عرب ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے بجائے مسئلہ فلسطین کو تجیح دینی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ، بحرین اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے والے دیگر خائن عرب ممالک کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرےگی۔ مہدی المشاط نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button