یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبأ نٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوجی اتحاد نے جمعے کے روز یمن کے صوبوں صعده، صنعاء، مأرب اور الجوف پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچہ شہید اور 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔ ان حملوں میں کئی مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں نے جمعرات کو بھی صوبہ صعدہ کے سرحدی شہر منبہ کے علاقے الرقو پر شدید گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ اور 3 افراد شہید اور 5 زخمی ہو گئے تھے۔
سعودی حکومت کی سرکردگی میں قائم فوجی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجی یمن کے مختلف علاقوں کو مسلسل وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔