یمنمشرق وسطی

یمن پر سعودی جارحیت، 5 شہید و زخمی

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صنعا کے مختلف علاقوں پرجارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں میں ایک یمنی شہری شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے 2 روز قبل بھی مآرب صوبے کے مدغل علاقے پر 15 مرتبہ صوبہ صنعا کے نہم علاقے پر 2 مرتبہ اور صوبہ الجوف کے “خب” و “الشعف” پر ایک مرتبہ حملہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button