امام خامنہ ایمثالی شخصیات
شہید فخری زادہ کے قاتلوں سے انتقام لینے پر رہبرانقلاب اسلامی کی تاکید
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے ایٹمی اور دفاعی سائنسدان محسن فخری زادہ کی شہادت پر تعزیت و مبارکباد پیش کی ہے۔ آپ نے شہید فخری زادہ کو دفاعی و ایٹمی شعبے کا ایک ممتاز دانشور قرار دیتے ہوئے اس دہشت گردانہ واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دئے جانے کے ساتھ ساتھ شہید فخری زادہ کی سائنسی اور تکنیکی کاوشوں کو آگے بڑھانے پر بھی زور دیا ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس ممتاز ایٹمی اور دفاعی سائنسداں نے جس کو شقی القلب اور دہشت گرد ایجنٹوں نے شہید کردیا اپنی قیمتی جان عظیم اور جاودانی سائنسی ترقی کی خاطر اللہ کی راہ میں پیش کردی اور اللہ کی جانب سے ان کا بہترین اجر شہادت کا اعلی مقام ہے-