مشرق وسطییمن

یمن، 72 گھنٹوں میں سعودی عرب کے 100 حملے

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ صوبہ الجوف اور صوبہ مارب پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے سب سے زیادہ حملے کئے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کے دعووں کے بر خلاف گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد نے زمینی حملے بھی کئے۔

سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے جمعرات کے روز یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا لیکن جنگ بندی کے اعلان کے صرف چند گھنٹے بعد ہی سعودی اتحاد نے اپنی اعلان کردہ جنگ بندی کی دھجیاں اڑا دیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا –

پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button