مشرق وسطییمن

سعودی اتحاد کو بڑی شکست، متعدد آلہ کار فوجی ہلاک

المسیرہ کی آج کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی دفاعی کارروائی کے دوران درجنوں سعودی آلہ کارفوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

درایں اثناء سعودی اتحاد نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے الشجن ،الشعب اور مثلث العدین گاوں پر مارٹر گولے داغے۔

یمن پر سعودی اتحاد کے حملے ایسے میں جاری ہیں کہ جب سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے گزشتہ جمعرات کو یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا لیکن جنگ بندی کے اعلان کے صرف چند گھنٹے بعد ہی سعودی اتحاد نے اپنی اعلان کردہ جنگ بندی کی دھجیاں اڑا دیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا –

پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button