مشرق وسطییمن

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری سے 5 یمنی شہید

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے آج صبح یمن کے صوبہ البیضاء کے ردمان اور قانیہ علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 یمنی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یمن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے آج صبح یمن کے مختلف علاقوں پر 42 مرتبہ بمباری کی۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مآرب، الجوف، عمران، صعدہ، حجہ اور البیضاء صوبوں پر چار سو سے زائد مرتبہ حملے کئے۔

سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ میں امریکہ، متحدہ عرب امارت اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے یمن پر زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا آغاز کیا تھا جو بدستور جاری ہے۔ پانچ سال سے جاری سعودی جارحیت اور شدید محاصرے کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سعودی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے یمن کے عوام کو غذائی اشیا اور دواؤں کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے تاہم، تمام تر جارحیت ، دباؤ اور محاصرے کے باوجود سعودی جنگی اتحاد یمنی عوام کی استقامت کے باعث اپنے مقاصد میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button