
امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کی جانب سے آدھی رات کو عراق کی عوامی تحریک حزب اللہ کے مرکزی دفتر پر دہشت گردانہ حملے کے بعد عراق کی عوامی فورس حشد الشعبی کے جوان بغداد کے گرین سکیورٹی زون میں داخل ہو گئے۔
عراقی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق عراق کی استقامتی فورسز نے بغداد کے گرین سکیورٹی زون میں داخل ہونے کے بعد اعلان کیا کہ عراقی حزب اللہ کے اغوا ہونے والے کمانڈروں اور جوانوں کو رہا نہ کرنے کی صورت میں غاصبوں کے خلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔
عراق کی تمام استقامتی فورسز من جملہ استقامتی گروہ اصحاب الکہف نے کہا ہے کہ اگر عراقی حزب اللہ کے اغوا ہونے والے کمانڈروں اور جوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو بغداد میں امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ کے 40 مسلح دہشت گرد فوجیوں نے امریکی کمان کے زیر سایہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والی نام نہاد فورسز کے ساتھ مل کرکل آدھی رات کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے الدورہ علاقے میں واقع عراقی حزب اللہ کے دفتر پر دہشت گردانہ حملہ کر کے عراقی حزب اللہ کے 13 کمانڈروں اور جوانوں کو اغوا کر لیا۔