انسانی حقوقدنیاعربمشرق وسطییمن

جارح سعودی اتحاد نے کی الحدیدہ میں 78 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح مارب صوبے کے مجزر علاقے پر 18 مرتبہ جبکہ الجوف صوبے کے علاقوں خب اور الشعف پر 4 مرتبہ بمباری کی۔ سعودی حملوں میں جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سویڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے-

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close