عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے دہشتگرد گروہ داعش کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے بدھ کے روز صوبہ نینوا کے شہر موصل میں داعش کے حملے کو ناکام بنا کر دہشتگردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔
داعش کے خلاف اس کارروائی کے دوران داعش کے 6 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور وہ گاہے بگاہے عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
عراقی فوج اور رضاکار فورس الحشد الشعبی ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لئے آپریشن میں مصروف ہیں۔