
العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حمایت یافتہ فورسز نے آج بروز پیر صوبہ ابین کے مرکزی شہر زنجبار کی جانب پیشقدمی کی تاہم متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ کونسل نے اس پکشقدمی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جھڑپیں بدستورجاری ہیں۔
یمن میں اثر و رسوخ حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی افواج میں جھڑپیں ایسے میں شروع ہوئیں کہ جب جنگ کی آگ اب دوسرے علاقوں اور سقطری جزیرے تک پہنچ گئی اوراب تک ان جھڑپوں میں سینکڑوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔