تل ابیب پر ایک بار پھر راکٹوں سے حملہ
خبررساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق استقامتی محاذ کے جاں بازوں نے آج منگل کو تل ابیب سمیت کئی صیہونی بستیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
فلسطین کی استقامتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ذرائع نے بتایا کہ تل ابیب اور غزہ پٹی کے اطراف میں واقع نیر اسحاق اور صوفا علاقوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
غاصب اسرائيل کے ٹی وی چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق نتیفوت صیہونی بستی میں فلسطین کے استقامتی مجاہدین کے راکٹ حملے سے تین صیہونی ہلاک ہوگئے ہیں۔