ایشیادنیامشرق وسطییمن

یمنی ڈرون کو روکنے میں آل سعود کی ناکامی

اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے آج بروز اتوار اعلان کیا کہ آج علی الصبح  سعودی عرب کے خمیس مشیط علاقے میں ملک خالد ایئربیس میں ایک اہم فوجی سائٹ کو قاصف کے ٹو  ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ملک خالد ایئربیس میں فوجی اہداف پر ہونے والا حملہ پوری طرح کامیاب رہا ۔

واضح رہے کہ جمعرات اور جمعہ کو بھی سعودی عرب کے خمیس مشیط علاقے میں ملک خالد ایئربیس میں ایک اہم فوجی سائٹ کو قاصف کے ٹو ڈرون طیارے سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کی فوجی سائٹوں پر یمن کی کارروائی اس کا قانونی حق اورسعودی جارحیت اور محاصرے کا جواب ہے ۔

یمنی فوج اور رضاکار فورس نے حالیہ مہینوں میں جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان اور ابہا ہوائی اڈوں اور ملک خالد ایئربیس کو کئی بار اپنے ڈرون اور میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔

جیزان اور ابہا ہوئی اڈے اور ملک خالد ایئربیس سے ہی جارح سعودی اتحاد یمن پر حملوں کے لئے مدد اور ایندھن حاصل کرتا ہے۔

یمن گذشتہ چھے برس سے جارح سعودی اتحاد کے حملوں اور سنگین بحری ، بری اور فضائی محاصرے کا شکار ہے جس کے باعث اس ملک کو غذائی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button