مشرق وسطیدنیایمنیورپ

سعودی آلہ کاروں کے فوجی ٹھکانوں پر میزائلی حملہ کئی ہلاک و زخمی

سعودی آلہ کاروں کے فوجی ٹھکانوں پر میزائلی حملہ کئی ہلاک و زخمی

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن کی فوج نے صوبہ مآرب میں جارح سعودی اتحاد کے دو فوجی ٹھکانوں من جملہ صحن الجن کو دو بیلسٹک میزائل بدرایک سے نشانہ بنایا اس حملے میں کئی سعودی آلہ کار ہلاک و زخمی ہوئے۔

یمنی فوج کی پیشقدمی اور جارح سعودی اتحاد کی شکست کے پیش نظر جارح سعودی اتحاد، مآرب  پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے جس کا جواب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز دی رہی ہیں۔

سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کر رہا ہے اور اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے ۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب کے جنگ افروزی کے باعث اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button