غزہ پر صیہونیوں کی تازہ وحشیگری
الجزیرہ کی آج کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوبی علاقے میں فلسطینی استقامت کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ اناتولی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کی پٹی پر حملہ ہوا ہے۔ ابھی تک اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی غزہ پر گزشتہ ماہ 12 روزہ وحشیانہ حملوں میں ڈھائی سو سے زائد فلسطینی شہید اور کئی ہزار دیگر زخمی ہوئے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ اسپتال، مساجد اور اسکول بھی صیہونی حملوں سے محفوظ نہیں رہے۔