صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کریں، عرب حکومتوں سے یمنی عوام کا مطالبہ
یمن کے دارالحکومت صنعا میں فلسطینیوں کی حمایت میں بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس کے دوران صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
صنعا میں مظاہرین نے ان عرب حکومتوں سے جنھوں نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کرلئے ہیں مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اپنے تعلقات منقطع کرلیں۔ یمنی عوام نے غزہ کے شہریوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ لبنان کے شہر صیدا، عراق کے دارالحکومت بغداد اور اردن کے دارالحکومت امان میں بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں سے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ یہاں تہران میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے اجتماع اور مظاہرہ کرکے فلسطینیوں سے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔