مشرق وسطیعربیمن

آرامکو کا آرام چھین لیا یمنی جیالوں نے

Yemen Ansarallah

آرامکو کا آرام چھین لیا یمنی جیالوں نے

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے جمعرات کی علی الصبح سعودی عرب کے حساس مقامات پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔

یحیی سریع کے بیان کے مطابق یمن کے میزائل اور ڈرونز‍ یونٹ نے ایک مشترکہ کارروائی میں 11 میزائل اور ڈرونز کی مدد سے آرامکو کمپنی، پیٹریاٹ میزائل سسٹم اور جيزان میں کئی دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

یحیی سریع نے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرامکو آئل کمپنی اور چند دیگر فوجی اہداف کو ” سعیر” قسم کے سات میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ساتوں میزائل طے شدہ نشانوں پر جاکر لگے جس کے بعد آرامکو آئل کمپنی سے آگ کے شعلے اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔

یحیی سریع کے بیان کے مطابق صماد 3 اور قاصف کے 2 قسم کے چار ڈرونز نے پیٹریاٹ میزائلی سسٹم اور گولہ بارود کے ڈپو کو بھی پوری مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں اس بات کو دھرایا کہ یمنی عوام کے محاصرے اور نہتے شہریوں کا قتل عام جاری رکھنے کی صورت میں سعودی فوجی اتحاد کے خلاف اس طرح کے جوابی حملے کئے جاتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button