ایراندعادنیاقرآنماہ رمضانمشرق وسطی

رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں آن لائن محفل قرآن کا انعقاد

اس قرآنی محفل کے اختتام پر رہبرانقلاب اسلامی نے ماہ مبارک رمضان کی آمد پر پوری امت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کی اور ہدایت قرآنی کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ ماہ مبارک کی متعدد فضیلتوں کے درمیان خداوند عالم اس مہینے میں نزول قرآن کی طرف اشارہ کرتا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ماہ رمضان کی یہ فضیلت سب سے زیادہ ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس فضیلت کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ قرآن کو اللہ نے انسانوں کی ہدایت کے لئے نازل کیا ہے اور قرآن کا آغاز بھی ہدایت قرآنی سے ہی ہوا ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ قرآن کے ذریعے ہونے والی ہدایت کسی خاص طبقے یا دور کے لئے نہیں ہے بلکہ پوری بشریت کے لئے ہے اور یہ قرآن انسان کی زندگی کے تمام شعبوں میں اس کی ہدایت کرتا ہے ۔
آپ نے فرمایا کہ جولوگ یہ سمجھتے ہیں کہ معاشرتی حکومتی اور سیاسی مسائل میں قرآن ہدایت نہیں کرتا وہ بہت ہی غافل لوگ ہیں۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ قرآن کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس نے ہمیشہ ظالموں ستمگروں اور طاغوتوں کی مخالفت اورنفی کی ہے اور وہ ہمیں بھی یہی درس دیتا ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ قرآن سے ہم اسی وقت ہدایت پاسکتے ہیں جب ہمارے اندر تقوا پیدا ہوجائے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button