ایراندنیامشرق وسطییورپ

امریکہ انسانی المیہ کے ذریعے انتقام لینے کے درپے ہے: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کورونا وائرس کا پھیلاؤ، غیر ذمہ دارانہ، یکطرفہ اقدامات اور سیاسی سودے بازی کے خاتمے کا باعث نہ بنے تو دنیا اور اخلاقی اقدار کو پھر سے شکست کا سامنا ہوگا اس لئے اس کی روک تھام کیلئے باہمی تعاون،یکجہتی اور دعا کی ضرورت ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم ایک انسانی المیہ کے ذریعے انتقام لینے کے ساتھ ساتھ نفرت پھیلانے کے ذریعے انتخابات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے جس کی تاریح میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button