آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
شعراء اور مداحان اہلبیت (ع) دشمن کے ساتھ ابلاغیاتی جنگ میں اپنا کردار ادا کریں: قائد انقلاب اسلامی
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
دختر رسول حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر، شعرا اور مداحان اہلبیت کی ایک بڑی تعداد نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور بی بی دوعالم کو طہارت و پاکیزگی اور خلوص و ایثار کا مثالی نمونہ قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ، معاشرے کی تمام جہات، زندگی کے تمام پہلؤوں اور خاص طور سے سماجی اور انقلابی میدانوں میں جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو اسوہ اور نمونہ بنائے جانے کی ضرورت ہے۔
شعراء اور مداحان اہلبیت (ع) دشمن کے ساتھ ابلاغیاتی جنگ میں اپنا کردار ادا کریں: قائد انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ خداوند عالم کے لطف وکرم سے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران کا معاشرہ فاطمی معاشرہ بن گیا ہے اور پچھلے تینتالیس برسوں کے دوران دفاع مقدس اور اس کے بعد مختلف مراحل میں بھی ایران کے اندر فاطمی جذبے اور معاشرے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے شعرائے کرام اور مداحان اہلبیت پر زور دیا کہ وہ ایرانی قوم کے خلاف جاری ابلاغیاتی جنگ کے مقابلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایرانی قوم کے دشمن ، ہزاروں میڈیا ماہرین بھاری مالیاتی اور سیکورٹی اخراجات کے ذریعے، رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور ایرانی قوم کے ایمان اور عقیدے کو برباد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ ایسی صورتحال میں حقائق کو عام اور لوگوں کو آگاہ کرنا اہم ترین جہاد ہے اور شعرائےکرام اور ذاکرین اہلبیت کو اس میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔