ایرانمشرق وسطی

اسرائیل کے بارے میں ایران کی پالیسی ناقابل تبدیل، بہرام قاسمی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی امنگوں کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت سے متعلق ایران کی پالیسی بنیادی اصولوں پر مبنی ہے جو کبھی تبدیل نہیں ہو گی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بعض اسلامی ممالک کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صہیونی حکومت کے مظالم کے مقابلے میں لاتعلق رہنے اور فلسطین کے مسئلے پر توجہ نہ دینے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی حکومت، اسلامی ممالک کے درمیان تفرقہ اور کشیدگی پیدا کر کے ان ملکوں کو فلسطین کے مسئلے سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی اور غاصب صہیونی حکومت، فلسطینی امنگوں کو اسلامی ممالک کی ترجیحات کی فہرست سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ایران کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی امنگوں کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے متعلق ایران کی پالیسی بنیادی اصولوں پر مبنی ہے جو کبھی نہیں بدلے گی۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی کی بدولت باہمی تعاون کا عمل مزید فروغ پائے گا اور تمام اسلامی ممالک صیہونی حکومت کے جرائم اور فلسطینی امنگوں کے سلسلے میں متحدہ موقف اختیار کریں گے جس سے فلسطینی امنگیں پوری ہونے کی راہ ہموار ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button