فلسطین کی تنظیم جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی اور ایران کی بدولت صہیونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت کو نئی طاقت ملی۔
فلسطین الیوم کے مطابق، ‘زیاد النخالہ’ نے اسلامی انقلاب ایران کی 40ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کی مدد سے ہمیں قابض صہیونی حکومت کے خلاف جد و جہد میں مزید طاقت ملی .
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے شروع دن سے ایران، فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ایران میں اسرائیل کے بجائے فلسطینی سفارت خانہ ہے ۔
اعلی فلسطینی رہنما نےجو جنوبی لبنان میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، کہا کہ پابندیوں اور مسلط کردہ جنگ کے باوجود ایران، فلسطینیوں کی حمایت اور ان کی مدد سے ایک لمحہ بھی غافل نہیں رہا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ صہیونیوں کے ساتھ اتحاد بنا کر خود کو تحفظ فراہم اور مزاحمتی فرنٹ کو ختم کرسکتے ہیں تو وہ بڑی غلطی پرہیں ۔