ایرانمشرق وسطی

امریکا کے خلاف جوابی اقدام کے قانون پر عمل درآمد کا حکم

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امریکا کے ذریعے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی اقدام کے جواب میں ایران کی پارلیمنٹ میں پاس کئے گئے قانون کو نافذ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکا کے ذریعے سپاہ پاسداران کو دہشت گرد قرار دئے جانے کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کی شق نمبر ایک سو تیئیس کے مطابق پارلیمنٹ کے پاس کئے گئے قانون پر عمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

امریکا کے خلاف جوابی اقدام کا قانون تیئیس اپریل کو ایران کی پارلیمنٹ میں پاس کیا گیا تھا اور اس کے ایک دن بعد ہی ایوان بالا مجلس شورائے نگہبان نے بھی اس کی توثیق کردی تھی۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکا کے خلاف جوابی اقدام کرنے والے مسودہ قانون کو عملدرآمد کے لئے وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور انٹیلی جینس کی وزارت، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل اور بجٹ و منصوبہ بندی کے ادارے کو ارسال کردیا ہے۔

امریکی حکومت نے گذشتہ آٹھ اپریل کو ایران مخالف مخاصمانہ پالیسیوں کو جاری اور ان قوتوں پر دباؤ بڑھاتے ہوئے جنھوں نے علاقے میں دہشت گرد گروہوں کو شکست دے کر واشنگٹن کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے بھی فوری طور پر اپنے جوابی اقدام میں مغربی ایشیا میں موجود امریکا کی سینٹرل کمان کی فوج کو دہشت گرد قراردے دیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button