ایرانمشرق وسطی

امریکہ جوابی انتقامی کاروائی کے لئے تیار رہے

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری جنرل اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق کمانڈر میجرجنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکہ اس بات کو ہرگز فراموش نہ کرے کہ ہم سخت انتقام لینے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔

محسن رضائی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سخت انتقام عین الاسد سے شروع ہوچکا ہے لیکن ابھی جاری ہے، کہا ہم ” لبالمرصاد ” ہیں ہم کمین لگائے بیٹھے ہیں مناسب موقع ملتے ہی امریکیوں پر کاری وار لگائيں گے۔

محسن رضائی نے ریڈیو استقامت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی عالمی استقامتی محاذ کے شہید ہیں، انہوں نے کہا کہ شہید نے اپنی حیات میں ایران کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔

محسن رضائی نے کہا جنرل سلیمانی نے ان آخری دس برسوں کے دوران استقامت کی بلند و بالا چوٹیوں کو اور بھی زيادہ بلندی عطا کی اور آج اپنی شہادت کے بعد وہ خود ایک بلند چوٹی تصور کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا جنرل قاسم سلیمانی آج ایک حریت پسند مکتب بن گئے ہيں۔

محسن رضائی نے کہا کہ امریکہ مطمن رہے کہ ہم اپنے تدبیر اور پلاننگ کے ذریعے جب تک اسے اس خطے سے نکال نہیں دیتے ہمارا سخت انتقام پورا نہیں ہوگا۔ ہم کمین لگائے بیٹھے ہیں اور جونہی ہمیں موقع ملے گا امریکہ پرکاری وار لگادیں گے-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button