ایراندنیامشرق وسطی

امریکی فوج کو مغربی ایشیا سے نکلنا ہوگا ، ایرانی مندوب

الجزیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے خطے میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے اور جنرل سلیمانی کا قتل امریکی دہشت گردی کی کھلی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کو بہت سے غلط مشورے دیئے گئے تھے اور انہوں نے جنرل سلیمانی کے قتل جیسی مہم جوئی کا انتخاب کرکے اپنے لیے مشکلات کھڑی کرلی ہیں۔ایرانی مندوب مجید تخت روانچی نے واضح کیا کہ امریکی دہشت گردی کے جواب میں کیا جانے والے ایرانی حملہ اپنے دفاع کے عالمی قانون کے عین مطابق تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے دوبارہ ایسی غلطی کی تو ایران اس سے کہیں زیادہ سخت جواب دے گا۔اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق عراقی پارلیمنٹ کی قرار داد کو سترہ سال سے جاری امریکہ کے غاصبانہ قبضے پر فطری ردعمل قرار دیا۔مجید تخت روانچی نے واضح کیا کہ ایران اور خطے کے دیگر ممالک بیرونی مداخلت کے بغیر باہمی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button