ایرانمشرق وسطی

دشمن پر ایرانی فوج کی گہری نظر ہے، میجر جنرل محمد باقری

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ دشمن کی تمام نقل و حرکت پر ایرانی افواج کی گہری نظر ہے۔

میجرجنرل باقری نے فجیرہ بندرگاہ میں دھماکے اور بحیرہ عمان میں دو آئل ٹینکروں میں ہونے والے دھماکوں کے بارے میں امریکہ کے بے بنیاد دعوؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خلیج فارس سے تیل کی برآمدات روکنے کا اگر کوئی ارادہ کرے گا تو اس کا صراحت کے ساتھ اعلان بھی کرے گا اور امریکہ، اس کے علاقائی و بین الاقوامی آلہ کاروں کی مانند کچھ خفیہ نہیں رکھے گا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو بحیرہ عمان میں دو آئل ٹینکروں کو پیش آنے والے واقعے کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے بغیر کسی ثبوت کے دعوی کیا کہ اس واقعہ کا ذمہ دار ایران ہے۔

میجرجنرل محمد باقری نے ایران سے امریکہ کی دشمنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اس وقت ٹرمپ جیسے ایک نئے صدام کا سامنا ہے جس نے پیچیدہ طریقوں سے ایران پر بدترین اقتصادی و نفسیاتی جنگ مسلط کر رکھی ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران نے استقامت و اسلامی انقلاب کے دفاع کی راہ کا انتخاب کر رکھا ہے اور وہ اس راہ پر بدستور ڈٹا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button